تازہ ترین


آسٹریلیا میں اردو زبان اور ادب کے فروغ ،سماجی اور انسانی حقوق میں کردار ادا کرنے والے آسٹریلوی نژاد پاکستانی سعید خان

بدھ, 18 دسمبر 2013 15:50

آسٹریلیا میں اردو زبان کے فروغ کے لیے کام کرنے والے آسٹریلوی نژاد پاکستانی سعید خان موجودہ دور کے ابھرتے ہوئے شاعر ، سماجی اور موحولیاتی ایڈووکیٹ ہیں ۔ سعید خان پاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ کے علاقے ہزارہ میں 19، جولائی 1966 میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سعید آسڑیلیا روانہ ہوگئے ، جہاں انہوں نے سڈنی میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے مینجمنٹ اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈیگری حاصل کی اور IT مینجمنٹ میں کام کیا ۔ سعید خان کو بچپن ہی سے شاعری میں دلچسپی تھی ، شاعری پڑھنا اور لکھنا انکا مشغلہ تھا ۔ انہوں نے اپنے اس شوق کو آسٹریلیا منتقل ہوجانے کے بعد بھی جاری رکھا اور اردو میں نظمیں اور غزلیں کہتے رہے ۔ سعید سب سے پہلے سڈنی میں نوجوان شاعر کے طور پر1994 میں اشرف شادجوکہ پاکستان کے سینئر تجزیہ کار ، رائٹر اور شاعر ہیں، کی جانب سے متعارف کر وائے گئے ۔ جس کے فوراً بعد سعید کی ملاقات بھارت سے منتقل ہوئے ممتاز اردو شاعر استاد اوم کرشن راحت سے ہوئی ۔استادراحت نے سعید کے اندر شاعرانہ صلاحیت کو پرکھا اور انکو زبان کی اصلاح اور لکھنے کی مہارت میں تربیت دی۔ انہوں نے ممتاز شاعروں کو پڑھ کر او ر آسٹریلیا آئے ہوئے مختلف مشہور شاعروں سے بات چیت کے ذریعے بھی اپنی شاعرانہ صلاحیت کو اور اجا گر کیا ۔ سعید خان نے مختلف سالوں میں شاعری کے چار مجموعے پیش کیے جن میں 2003 میں( منظر بات کرتے ہیں) ، 2007 میں ( ایک مٹھی میں میرے خواب )، 2011 ( ہجرت کے پرندے)، اور چوتھی کتاب (صحرا کا گلاب) 2012 میں شائع کی ۔ سعید خان کو 1999-2001 کے عرصے میں کم عمر نوجوان کی حیثیت سے ’پاکستان ایسو سی ایشن آف آسٹریلیا ‘کے جنرل سیکریٹری ہونے کا اعزاز خاصل ہے ۔ انہوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ سماجی اور معاشرتی بہبود میں بھی اپنا کردار ادا کیا ۔ 2003 میں انہوں نے ’آسٹریلین گرین ‘میں شمولیت اختیار کی، جہاں وہ ماحولیاتی ، سماجی اور انسانی حقوق کی پالیسیوں کی طراف متوجہ ہوئے اور لمبے عرصے تک پناہ گزینوں کے حقوق ، امیگریشن کے مسائل ، نوجوانوں اور کثیر ثقافت کے لیے لڑتے رہے۔ 2004میں وہle Marrickvilکونسلر کے طور پر گرینز میں منتخب ہوئے ۔ کونسلر رہتے ہوئے انہوں نے سڈنی کی عوام کے لیے اہم کردار ادا کیاکہ جب سڈنی ایئر پورٹ غیر قانونی طور پر بڑھایا جا رہا تھا تو سعید نے فیڈرل گورنمنٹ کے خلاف آواز اٹھائی اور غیر قانونی کام کرنے سے روکا ۔ جبکہ 2006-2009 میں انہوں نے پروجیکٹ Across My Bridge کا تصور دیا ۔ اس پروجیکٹ کو بنانے کا مقصد تھا کہ ہمارے مسلمان نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فورم دیا جائے جہاں وہ اپنے آرٹ اور کلچر کو مستحکم کر سکیں اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں ۔ سعید نے معاشرے کی فلاح و بہبود خاص طور پر مسلمان کمیو نٹی کے لیے سخت محنت کی اور 2008 میں سیاست چھوڑنے کے بعد بھی کام جاری رکھا ۔ سعید خان 2007-2011 تک نیو ساؤتھ ویلز کی نسلی کمیونٹیز کونسل کے سابق ڈپٹی چیئر بھی رہ چکے ہیں اور 2009-2011میںTereasurer of FECCA ( فیڈریشن آف ایتھنک کمیو نٹیزکونسل آف آسٹریلیا ) سے بھی منسلک رہے۔ آسٹریلوی نژاد پاکستانی سعید خان حال ہی میں اپنی زوجہ نوشی گیلانی جو کہ خود بھی مشہور اردو شاعرہ ہیں انکے ساتھ مل کر’’ اردو اکیڈمی آف آسڑیلیا ( سڈنی) 2014‘‘ منعقد کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔سعید خان اور نوشی گیلانی نے 2009 میں اکیڈمی کی بنیاد رکھی جو ہر سال سڈنی میں اردو شاعری اورادب کے فروغ کے لیے اجلاس منعقد کراتی ہے ۔جبکہ اس سے پہلے 2003-2008 تک اردو سوسائٹی کے نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔جس کے دوران سعید نے بین الا قوامی مشاعروں کی ترقی اور اس کے منصوبوں کے انتظام میں کردار ادا کیا ۔ سعید خان کو نوشی گیلانی کے ساتھ عظیم آسڑیلوی شاعر Les Murary کو اردو میں ترجمعہ کرنے کا اعزاز حا صل ہے او ر ساتھ ہی آسٹریلیا کے مختلف اخباروں میں کالم بھی لکھتے رہے ہیں ۔آسڑیلوی نژاد پاکستانی سعید خان نے بین الاقوامی سطح پر اردو زبان کی جو خدمت کی ہے وہ اردو زبان کی تاریخ کا حصہ رہے گی ۔اور اپنی شاعری سے اردو کی خدمت کو ہمیشہ جاری رکھیں گے ۔ انکی شاعری کے لیے عظیم شاعر فراز احمد کا کہنا تھا کہ ’’سعید کی آواز اردو شاعری کے لیے ایک تازہ ہوا کی طرح ہے ‘‘۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Video Gallery

Photo Gallery

بلاگ

خبر ٹی وی کیا ہے؟

خبر ٹی وی ان پاکستانیوں کے لئے ایک منفرد چینل ہے جو پوری دنیا میں پاکستان کی ایک مثبت تصویر اور پاکستان کو ممتاز مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ خبر ٹی وی کا مقصد ایسے باصلاحیت اور حوصلہ مند لوگوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، جو ملک کے مثبت و حقیقی چہرہ دنیا کےسامنے لانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مشن ہے کہ ہم انسانیت، امن و بھائی چارگی، محبت و الفت کے پیغام کو عام کریں، ھم نہ صرف معاشرے میں موجود  باکمال افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ معاشرے کی  تعمیر و ترقی میں پیشہ ور لوگوں کے بنیادی کردار کو بھی اجاگر  کرتے ہیں۔ آئیں ہمارا ساتھ دیجئے اور دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے میں ہماری مدد کیجئے۔
  • logo sm
  •  فیکس: 021-34321818
  • ایمیل :  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  
  • ایمیل :  This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.  

ہم سے رابطہ کریں